ابنا: اطلاعات کے مطابق جنرل سید مسعود جزائری نے اسنا کو انٹریو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر فوجی حملے میں طبس میں امریکہ کی شکست امریکی حکمرانوں کے لیے نہ صرف ایک مستقل ڈراؤنا خواب بن گئي ہے بلکہ طبس کے واقعہ نے ایران کی انقلابی قوم کے مقابلے میں دشمنوں کی ذلت و ناکامی کو دنیا والوں پر آشکارا کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے ملت ایران کے انقلابی نوجوانوں کی جانب سے تہران میں امریکہ کے جاسوسی اڈے پر قبضے اور پوری دنیا میں امریکہ کی رسوائي کے بعد اس کا بدلہ لینا چاہا لیکن اسے ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ جنرل مسعود جزائری نے الہی امداد اور ملت ایران کی استقامت و پائیداری کو اسلامی جمہوری نظام کے خلاف دشمن کی سازشوں کے ناکام اور اندازوں کے غلط ثابت ہونے کا اصلی سبب قرار دیا۔واضح رہے کہ آج سے تینتیس سال قبل پچیس اپریل انیس سو اسی کو امریکہ نے جدید ہتھیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے اپنے جاسوسوں کو چھڑانے کے لیے ایران پر فوجی حملہ کیا لیکن طبس میں ریت کا طوفان آنے سے اس کے طیارے آپس میں ٹکرا گئے اور امریکی فوجی اس آپریشن کو ادھورا چھوڑ کر بھاگ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
24 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 412909
اسلامی جمہوریہ ایران وائس چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید مسعود جزائری نے طبس کے واقعہ میں ایران پر فوجی حملے میں امریکہ کی شکست کو امریکہ کے لیے ایک ڈراؤنا خواب قرار دیا ہے۔